No title


پریم یونین کے وفد کی مرکزی صدر شیخ محمد انور کی قیادت میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ہیڈکوارٹر میں ملاقات۔۔۔۔ 
پندرہ نکاتی تحریری مطالبات پر وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے تفصیلی مذاکرات۔
سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ اور آئی جی ریلوے پولیس عبدالرب چوہدری بھی موجود تھے
شیخ محمد انور نے ریلوے ملازمین کو درپیش انتظامی، مالی و دیگر گھمبیر مسائل سے وزیر ریلوے کو آگاہ کیا۔۔۔
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی مثبت ردعمل دیتے ہوئے جائز مسائل مرحلہ وار حل کرنے کی یقین دہانی۔
شیخوپورہ (بیورو رپورٹ) شیخ محمد انور کی قیادت میں پریم یونین کے وفد کے پندرہ نکاتی تحریری مطالبات پر وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے مذاکرات،اس موقع پر سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ، ڈی ائی جی ریلوے پولیس چوہدری عبدالرب بھی موجود تھے پریم یونین کے وفد میں سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان،چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری اور اسسٹنٹ چیف آرگنائزر جنید خرم بھی موجود تھے شیخ محمد انور نے ریلوے ملازمین کو درپیش مختلف انتظامی، مالی،فلاحی اور دیگر گھمبیر مسائل سے وزیر ریلوے کو آگاہ کیا وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے نہایت مثبت ردعمل دیتے ہوئے ریلوے ملازمین کے جائز مسائل کو مرحلہ وار حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ان کی بھرپور کوشش ہے کہ دیگر وفاقی اداروں کی طرح ریلوے ملازمین کی پینشن کی ذمہ داری بھی وفاقی حکومت اپنے ذمے لے انہوں نے موقع پر سی ای او ریلوے محمد عامر بلوچ کو سٹاف کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ریلوے کے آپریشنل اور ٹیکنیکل سٹاف کی بھرتی کا عمل شروع کرنے کا کہا اور لاہور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کاروں میں ملازمین کے پاسز پر ایڈوانس بکنگ کے دوران کھانے کی مد میں کی جانے والی لازمی کٹوتی کو ختم کرنے،مستقل اور ٹی ایل اے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی اور آر ٹی ایل، کیرج سٹاف کے اوور ٹائم کے سابقہ طریقہ کار کی بحالی کی یقین دہانی کروائی وزیر ریلوے نے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو آئی بی کی کلیئرنس کی شرط سے مستثنیٰ کرنے کیلئے بھی یقین دہانی کروائی مزید برآں انہوں نے کہا کہ محکمہ میں دوغلی پالیسی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے وزارت ریلوے اور پاکستان ریلوے کے لئے یکساں ورکنگ ڈیز کا شیڈول طے کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ٹی اے کی ادائیگی کا بھی وزارت اور پاکستان ریلوے میں دوہرا معیار ختم کیا جائے گا اور اوپن لائن کے ملازمین کو ٹی اے کے درپیش مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا مزید برآں وزیر ریلوے نے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو طبی سہولیات کی فراہمی، ریلوے ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی،ریٹائرڈ ملازمین کے علاج کے لئے ری ایبرسمنٹ پالیسی کی بحالی،جی پی فنڈ اور میرج گرانٹ کی بروقت ادائیگی،ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی فوری ادائیگی، منافع بخش ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے اجتناب،ٹی ایل اے اور انویلڈ ملازمین کے بچوں کی مستقلی،ٹیلی کام شعبہ کی علیحدہ حیثیت کی بحالی اور تمام ٹیکنیکل کیٹگریز کو 2022 کے پے اسکیلز کے مطابق ٹیکنیکل الاؤنس دینے کے مطالبات پر بھی مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کروائی پریم یونین کے وفد نے وزیر ریلوے کو ریلوے کی بحالی میں مثبت اقدامات میں پریم یونین کی طرف سے ان کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی شیخ محمد انور نے اس موقع پر وزیر ریلوے کو چاروں صوبوں کی زنجیر پاکستان ریلوے کے شاندار ماضی کو واپس لانے اور گڈز کی انکم میں اضافے کے لئے ان کی کوششوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت، ریلوے انتظامیہ اور سی بی اے یونین کا آپس میں مضبوط اعتماد کا رشتہ اور بہتر  باہمی تعاون ہی اداروں،حکومت اور اداروں کے ملازمین کی ترقی اور بہتری کی بنیاد ہوتی ہے اور پریم یونین سی بی اے کی حیثیت سے اپنا یہ مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post