فیصل آباد(شہزادحسن)
پاسبان یونین رجسٹرڈ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد۔
پاسبان یونین رجسٹرڈ ، ایپکا ایپکفا ایسوسی ایشن، آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی جانب سے ترقیاں حاصل کرنے والے کلریکل ملازمین کو مبارکباد۔
یاد رہے کہ پاسبان یونین رجسٹرڈ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی جانب سے میرٹ پر سنیارٹی لسٹ کے مطابق کلریکل ملازمین کو ترقیاں دینے کی استدعا کی گئی تھی ۔ جس پر آج کلریکل ملازمین کی پرموشنز کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا باضابطہ اجلاس ہوا اور حقدار کلریکل ملازمین کی ترقی کے باضابطہ احکامات جاری کر دئیے گئیے ۔
پاسبان یونین رجسٹرڈ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے صدر میاں انور حسین ، رانا سعید احمد چیئرمین ، جنرل سیکرٹری میاں وحید نواز و دیگر عہدیداران نے ترقیاں حاصل کرنے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کو ملازمین کی سنیارٹی کے مطابق پرموشنز کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
منجانب
میاں انور حسین
صدر پاسبان یونین رجسٹرڈ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد
رانا سعید احمد
چیئرمین پاسبان یونین رجسٹرڈ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد۔
میاں وحید نواز
جنرل سیکرٹری پاسبان یونین رجسٹرڈ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد۔
