فیصل آباد(شہزادحسن) پولیس آفسران کا پریس کلب کا دورہ، صحافیوں سے ملاقات: تعلقات مضبوط بنانے پر آعتماد کا بھرپور آظہار کیا گیا۔
فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد طاہر کی خصوصی دعوت پر اعلیٰ پولیس آفسران نے فیصل آباد پریس کلب کا آہم دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد صحافی برادری کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانا، سیکیورٹی امور پر تعاون کو فروغ دینا، اور باہمی ہم آہنگی کو بہتر بنانا تھا۔اس موقع پر اے ایس پی کیپٹن رحیم، اے ایس پی کریم مستوئی، اے ایس پی مزمل، اے ایس پی اویس سرور، اے ایس پی میڈم عروب، اور اے ایس پی ڈاکٹر مریم سمیت دیگر آفسران نے پریس کلب کا دورہ کیا۔ صحافیوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔پریس کلب میں منعقدہ خصوصی میٹنگ میں سیکرٹری پریس کلب عزادار عابدی، سابق سیکرٹری کاشف فرید، فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری بشیر احمد تایا، عقیل پرویز، ملک ظہور احمد، نثار احمد خان، عزیز بٹ، طارق محمود کمبوہ، رانا ندیم اور اختر علی حسن سمیت دیگر نمائندگان موجود تھے۔میٹنگ میں پولیس اور صحافیوں کے درمیان آعتماد، تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ایک پرامن اور باخبر معاشرے کے قیام کے لیے پولیس اور میڈیا کا باہمی آشتراک ناگزیر ہے۔ عوام تک درست اور بروقت معلومات کی ترسیل میں میڈیا کا کردار کلیدی ہے، جبکہ پولیس امن و امان کی بحالی میں فرنٹ لائن پر موجود ہوتی ہے۔پولیس آفسران نے پریس کلب کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے دورے نہ صرف افہام و تفہیم کو بڑھاتے ہیں۔ بلکہ مختلف طبقات کے درمیان فاصلے کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ صحافی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اور آئندہ بھی ملاقاتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔پریس کلب کے شرکاء نے اس مثبت آقدام کو سراہا اور کہا کہ اداروں کے درمیان مضبوط رابطے ہی ایک پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیں۔۔