فیصل آباد (میاں خالد محمود سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید صاحب کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد ڈویژن اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی سربراہی میں فیصل آباد میں موجود کل 287 فوڈ بزنسز کو چیک کیا گیا جن میں ناقص کارکردگی والے:
> 3 بزنسز کو مزید اصطلاہات تک کام سے روک دیا گیا۔
> 1 پر مقدمہ درج۔
> 25 بزنسز کو کل 329،000روپے کے جرمانے۔
> 145 کواصطلاہاتی نوٹسز جاری ۔
> معیار کی جانچ و پڑتال کے لیے 3 پروڈکٹس کے سیمپل لے کر لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں.
مزید پالیسیز کی خلاف ورزی کرنے پر چکن شاپ اور گٹکا مافیا کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا گیا ۔ جس میں :
> چکن شاپ کو 1لاکھ روپے جرمانہ، 180 کلو غیر معیاری چکن موقع پر ضائع اور بزنس کو مزید اصطالاہات تک بند کر دیا گیا۔
> بزنس سے 1600 ساشے گٹکا برآمد ہونے پر مالک کے خلاف مقدمہ درج جبکہ گٹکا کو قبضہ میں لے لیا گیا۔