فیصل آباد(شہزادحسن) پولیس کی کرایہ داری
ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروآئیوں میں مزید تیزی۔
ماہ جولائی میں اب تک کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر265ملزمان گرفتار کرکے265مقدمات کے اندراج کویقینی بنایا گیاہے۔
رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر1399ملزمان گرفتار کرکے مقدمات کا اندراج کیا گیاہے۔
کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے والے پراپرٹی مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج مالک مکان اور کرایہ داردونوں کی آہم ذمہ داری ہے۔سی پی او۔
ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت کوائف اندراج سے اشتہار یوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔سی پی او صاحبزادہ بلال عمر
ایس ایچ اوز آپنے علاقے میں کرایہ داروں کے اندراج کے لئے پراپرٹی مالکان کے ذریعے پولیس ایپ ”ٹیننٹ رجسٹریشن“میں اندراج یقینی بنائیں۔ سی پی او۔
پولیس سافٹ ویئرز کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لایاجا رہا ہے۔سی پی او۔
ذمہ دارشہری ہونےکاثبوت دیں۔ اورکرایہ داری ایکٹ کی بابت اندراج یقینی بنائیں۔سی پی او صاحبزداہ بلال عمر۔