بھکر( شہزادحسن میڈیا کوآرڈئینٹر) ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق آعوان کی تھانہ کلورکوٹ میں کمسن بچی کے آغواء کے واقعہ پر لواحقین سے ملاقات ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق آعوان نے تھانہ کلورکوٹ کے علاقہ سے کمسن بچی کے آغواء کے واقعہ پر گہری تشویش کا آظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لیا۔ اور متاثرہ بچی کے لواحقین سے ملاقات کی۔
ڈی پی او بھکر نے لواحقین سے آظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے آنہیں ہر ممکن تعاون اور آنصاف کی فراہمی کی مکمل یقین دہانی کروائی۔
ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق آعوان نے کہا کہ
بچی کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، کسی بھی ملزم کو قانون سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔”
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن شوکت علی، ڈی ایس پی کلورکوٹ ظفر کلیار سمیت متعلقہ پولیس آفسران بھی موجود تھے۔
ڈی پی او بھکر نے تفتیشی ٹیم کو ہدایت کی۔ کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے جامع تحقیقات کی جائیں ۔اور بچی کی فوری بازیابی کو اولین ترجیح بنایا جائے۔
آنہوں نے مزید کہا۔ کہ آیسے سنگین واقعات میں غفلت یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت متحرک ہے۔ اور بھکر پولیس ہر شہری کی عزت و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
