فیصل آباد(شہزادحسن)
سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر تھانہ غلام محمد آباد کی بڑی کاروائی.
تین منشیات فروش گرفتار۔
ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان راشد، ارشد اور طارق کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چارکلو سات سو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے ۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔
منشیات کے خاتمہ کے لیے فیصل آباد پولیس ہر وقت مصروف عمل ہے۔سی پی او فیصل آباد۔