فیصل آباد آل پاکستان میڈیا کونسل کے زیر آہتمام پرامن آحتجاج۔
نیشنل پریس کلب آسلام آباد کے صحافیوں سے آظہارِ یکجہتی۔
فیصل آباد (شہزادحسن) آل پاکستان میڈیا کونسل کے زیرِ آہتمام نیشنل پریس کلب آسلام آباد کے صحافیوں کے ساتھ آظہارِ یکجہتی کے لیے ضلع کونسل چوک فیصل آباد میں ایک پرامن مگر پرجوش آحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر صحافی برادری نے آسلام آباد پریس کلب کے صحافیوں پر تشدد کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ اور واضح کیا کہ صحافیوں پر ہونے والا ظلم ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مظاہرین نے آئی جی اسلام آباد کی فوری معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت پر کسی قسم کی غنڈہ گردی قبول نہیں۔
آحتجاج میں فیصل آباد کے سینئر و جونیئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جن میں ضلعی صدر آل پاکستان میڈیا کونسل فیصل آباد شہزاد علی بٹ ۔ضلعی چیئرمین فیصل آباد جاوید علی شاہ ۔سینیئر صحافی سینیئر نائب صدر فیصل آباد وقار انجم ۔چوہدری عدنان جسپال جٹ ۔ملک جاوید فیصل آباد رپورٹ ۔فرہاد علی عتیق رندھاوا ڈیلی پولیس پراگرس رپورٹ ۔مجاہد سپرا میرا قلم ۔ رانا الیاس چیف ایگزیکٹو اے ار کیو نیوز چینل* ۔سینیئر *صحافی سید عاطف شاہ ۔سینیئر صحافی رفیق ناگی۔چوہدری اجمل ۔ ڈاکٹر خالد نجمی رانا رفاقت سید وقار نقوی ۔رانا اشرف* جب کہ خواتین صحافیوں نے بھی بھرپور شرکت کرتے ہوئے صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا آظہار کیا۔
آل پاکستان میڈیا کونسل کے ضلعی چیئرمین جاوید علی شاہ نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، اور اس ستون کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ملک کے جمہوری تشخص پر حملہ ہے۔
آخر میں دعا کی گئی۔ کہ اللہ تعالیٰ پاکستان میں حق و سچ کی آواز کو مزید مضبوط کرے اور صحافیوں کو ان کا جائز مقام عطا فرمائے۔