فیصل آباد۔۔آنٹرنیشنل تین روزہ 32واں سالانہ عرس مبارک خواجہ خواجگان پیر محمد معصوم صاحب کا منایا جارہا ہے۔


 فیصل آباد(شہزادحسن) آنٹرنیشنل تین روزہ 32 واں سالانہ عرس مبارک خواجہ خواجگان عظیم عالمی  مبلغ آسلام حضرت الحاج خواجہ محمد معصوم صاحب تاجدار تصوف شہنشاہ ولایت قیوم پنجم پیر لاثانی قندیل نورانی شہباز لامکانی محب آیات قرانی عاشق صاحب لولاک احمد مجتبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مورخہ 1 نومبر تا 3 نومبر بروز ہفتہ ،اتوار اور پیر 2025 کو موہری شریف تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں منایا جائے گا- یکم نومبر 2025 بروز ہفتہ عرس پاک حضرت خواجہ محمد معصوم صاحب کا آغاز بعد از نماز فجر ہوگا- جس میں ختم خواجگان حلقہ ذکر محفل میلاد مصطفی سے باقاعدہ آغاز ہوگا - جس میں پورے ملک سے اور پوری دنیا سے آئے ہوئے مشائخ عظام ،علماء کرام ،مفتیان عظام ،قراہ حضرات، اندرون بیرون ملک سے آئے ہوئے مریدین زائرین اور خلفاء عظام بھی کثیر تعداد میں شرکت فرمایں گے-  صبح 07 بجے زا ئرین اور معاونوں کے لیے ناشتے کا وسیم آنتظام ہوگا-  سارے دن اندرون بیرون ملک سے زائرین اور  مریدین کی کثیر تعداد خواجہ معصوم صاحب اور قبلہ عالم کے مزارات پر ذکر اور درود و سلام کی صداؤں کے ساتھ گل پاشی کرتے ہوئے چادر پوشی کریں گے-  شام کو بعد از نماز عصر مزار پاک قبلہ عالم اور خواجہ خواجگان عالی حضرت خواجہ محمد معصوم صاحب کہ مزار کے غسل کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ جو عشاء کی نماز سے پہلے آختتام پذیر ہوگی - عشاء کی نماز کے بعد محفل ذکر ہوگی۔ جو رات گئے تک جاری و ساری رہے گی-  دو نومبر 2025 بروز اتوار عرس کی تقریبات کا آغاز فجر کی نماز کے بعد ہوگا۔ جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مشائخ عظام ،علماء کرام خواجہ محمد معصوم صاحب کی دینی ملی خدمات پر روشنی ڈالیں گے- حضرت حضرت خواجہ محمد معصوم صاحب نے جو دین کی آشاعت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اس کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا -خواجہ محمد معصوم صاحب  اتحاد بین المسلمین کے عظیم دائمی تھے- خواجہ صاحب نے ذکر خدا عشق مصطفی اور محبت  اولیاء کے لیے  گراں قدر خدمات پیش کی - 2 نومبر شام مغرب سے عشاء چادر پوشی کی عظیم الشان تقریب منعقد ہوگی۔ جو عشاء کی نماز تک جاری و ساری رہے گی- 3 نومبر 2025 بروز پیر محفل پاک کا آغاز نماز فجر کے بعد ہوگا- زائرین کے لیے ناشتے کا وسیع آنتظام ہوگا۔ باقاعدہ محفل پاک کا آغاز صبح 10 بجے سے دوپہر  ظہر تک جاری و ساری رہے گا- بعد از نماز صلوۃ والسلام ہوگا-  زائرین کے لیے لنگر کا وسیع آنتظام ہوگا۔ لنگر کے بعد اجازت عام ہوگی- یہ عرس پاک محکمہ اوقاف اور وزارت مذہبی امور کے زیر آہتمام منایا جائے گا۔ اور اس میں تمام دنیا سے لوگ شرکت فرمائیں گے-

Post a Comment

Previous Post Next Post