فیصل آباد۔لائل پور میوزیم میں ساحت کے عالمی دن کے موقع پر واک کا آہتمام کیا گیا۔میڈم شہناز محمود۔۔


 فیصل آباد(شہناز محمود) لائل پور میوزیم فیصل آباد میں سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر واک کا آہتمام کیا گیا۔ میوزیم آفیسرز نے طلبا و آساتذہ کے ہمراہ بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے  ثقافتی آفہام و تفہیم کو فروغ دینے اور آقتصادی ترقی میں سیاحت کی آہمیت کو آجاگر کیا گیا۔

واک میں میوزیم آفیسرز شہناز محمود، سدرہ شاہ،نبیلہ تبسم اور ساجد ستار سمیت ڈویژنل ماڈل کالج مدینہ ٹاون کیمپس کے طلبا و آساتذہ شریک تھے۔شرکاء نے پلےکارڈز آٹھا رکھے تھے۔ جس پر عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے نعرے اور پیغامات درج تھے ۔اس موقع پرمیوزیم آفیسر شہناز محمود کا کہنا تھا ۔کہ جب ہم  دنیا کی سیر و سیاحت کے لیے نکلتے ہیں۔ تو نہ صرف نئی جگہوں کی دریافت کرتے ہیں۔ بلکہ وہاں کی ثقافتوں اور روایات کے بارے میں بھی سیکھتے ہیں۔ اور اس سفر میں عجائب گھر وں کا آنتہائی آہم کردار ہے۔ جو علاقائی ثقافت سمیت بین الاقوامی کلچر کو بھی آپنے اندر سموئے ہوتے ہیں۔اور سیاحوں کو ایک چھت تلے دنیا بھر کی سیر کراتے ہیں۔

لائل پور عجائب گھر بھی سیاحوں کو ساندل بار خطے کی مختلف کہانیاں سناتا ہے۔ جو دیکھنے والوں کو آپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے   

 واک کے آختتام  پر شرکاء نےعجائب گھر کی دس گیلریوں میں فیصل آباد ریجن کی بھرپور تاریخ اور ثقافتی ورثے کی نمائش کرتے ہوئے فن پارے دیکھے۔ اور ان کے ساتھ یادگاری گروپ فوٹوز بنائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post