فیصل آباد(شہزادحسن) جڑانوالا روڈ 215رب نیٹھری مقدمہ نمبر 2921/25 مورخہ 23.09.25 بجرم 363 ت پ تھانہ پیپلز کالونی فیصل آباد۔
مدعی مقدمہ ٬٬٬٬ محمد یٰسین ولد اقبال سکنہ چک نمبر 215 ر ب نیٹھری فیصل آباد
ملزمان :۔ 1۔ راشدہ بی بی زوجہ محسن قوم کھوکھر سکنہ 135 جنوبی تحصیل سلانوالی ضلع سرگودھا (گرفتار)
2۔ محمد محسن ولد ریاض قوم کھوکھر سکنہ 135 جنوبی تحصیل سلانوالی ضلع سرگودھا (گرفتار)
مغوی نومولود بچہ بعمر 7یوم بازیاب۔
مدعی مقدمہ محمد یٰسین چک نمبر 215 رب نیٹھری ضلع فیصل آباد کا رہائشی ہے۔ جس نے آپنی بیگم بشری بی بی کو بوجہ زچگی الائیڈہسپتال فیصل آباد داخل کروایا تھا۔ وہاں بعد از زچگی مقدمہ کی مدعی کی بیوی کو چھٹی ہوگئی۔ اور بچہ کمزور ہونے کی وجہ سے آنتہائی نگہداشت میں رکھا گیا۔ مدعی کی سالی کشور بچے کی دیکھ بھال کے لئے ہسپتال میں موجود تھی۔ کہ اسی دوران سائل کی سالی کشور کی کسی نا معلوم عورت کے ساتھ بات چیت ہوئی۔اسی دوران دنوں کی جان پہچان کے بعد کافی واقفیت ہو گئی۔ سات دن بعد بچے کو ہسپتال سے چھٹی ہو گئی ۔ نامعلوم عور ت نے بتایا کہ میں نے جڑانوالہ جانا ہے۔ اور ہمارے ساتھ رکشہ میں بیٹھ گئی ۔ جی ٹی ایس پہنچ کر سائل آپنی سالی کشور کے ساتھ کھانا کھانے کے لئے ایک ریسٹورنٹ میں رکے۔ تو نامعلوم عورت بھی ساتھ تھی۔ بچہ رونے لگا تو نامعلوم عورت نے بہانے سے بچہ کو سنبھالنے کی غرض سے اٹھا لیا ۔ اور بچے کو جھلاتے ہوئے ریسٹورنٹ سے باہر لے گئی۔ اوراغوا کر کے موقع سے فرار ہوگئ۔ جس پر اغواء کا مقدمہ تھانہ پیپلز کالونی فیصل آباد میں درج ہوا ۔
سٹی پولیس آفیسر فیصل آبادصاحبزادہ بلال عمر کو واقعہ کا علم ہوتے ہی ایس پی مدینہ ڈویژن جہانداد اکرم کی سربراہی میں بچے کی بازیابی اور نا معلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی ۔ایس پی مدینہ ٹاؤن کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی سب انسپکٹر جنید نذیرنے ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن ریسورسیز کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمہ 1۔ راشدہ بی بی 2۔ محمد محسن کو گرفتارکر کے بچے کوچک 135 جنوبی سرگودھا سے بازیاب کروا لیا ۔ ملزمہ راشدہ نے انکشاف کیا۔کہ میری دوسری شادی ہوئی ہے۔ جس میں سے میری کوئی اولاد نہیں ہے۔ مجھے خدشہ تھا کہ اولاد نہ ہونے کی وجہ سے میرا خاوند مجھے طلاق دے گا۔ اسی ڈر کی وجہ سے گھر میں حاملہ ہونے کا ڈرامہ کیا۔ اور فیصل آباد آگئی۔ جہاں ایک پوری پلاننگ کے تحت چند یوم ہسپتال میں گزارے۔ اور موقع پا کر بچے کو آغواکیا ۔ اور ملزم محسن کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے حلقہ احباب میں یہ ظاہر کیا۔ کہ یہ بچہ آنکا آپنا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری اور بچے کی بازیابی پر سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلا ل عمر نے عوامی خدمت کی مثال قائم کرتے ہوئے اور وزیر اعلی پنجاب کےویژن کے مطابق خدمت عوام کی دہلیز پر کے تحت بازیاب بچے کو لےکر خود وارثان کے گھر 215 ر ب نیٹھری پہنچ گئے ۔فیصل آباد پولیس کی بر وقت کاروائی بچے کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتار ی پر ورثان نے سی پی او فیصل آباد کا شکریہ ادا کیا ۔ مزید تفتیش مقدمہ عمل میں لائی جارہی ہے۔ اور مقدمہ کو حقائق پر مبنی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔