فیصل آباد(رومی\فوٹو گرافر) دیارِ نعت، فیصل آباد میں عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ
ملک بھر کے نامور نعت گو شعراء کا خوبصورت کلام، عشقِ رسول ﷺ کی روح پرور محفل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد میں نعتیہ ادب کی بزم، دیارِ نعت کے زیرِ اہتمام منفرد مشاعرہ
قومی و بین الاقوامی شعراء کی شرکت، محبتِ رسول ﷺ سے لبریز دلنشین کلام
۔ فیصل آباد میں دیارِ نعت کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان اور روح پرور نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا، جس میں ملک کے ممتاز نعت گو شعراء نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کیے۔ مشاعرے کی صدارت معروف نعت گو شاعر ڈاکٹر ریاض مجید نے کی، جب کہ ممتاز روحانی شخصیت پیر اظہر حسین گیلانی مہمانِ خصوصی تھے۔
مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت کی۔ اُن میں نسیم سحر، ڈاکٹر فرحت عباس، اشفاق احمد غوری، کوثر علی شہزاد بیگ، حمید شاکر، ڈاکٹر شبیر احمد قادری، اشفاق بابر، اسد بخاری، منیر احمد منیر، سرور قمر قادری، تنویر سخن (کراچی)، محمد طاہر صدیقی، مقصود عارف، حسین فریاد، اصغر علی تبسم، انور انیک اور عبدالستار نعیم شامل تھے۔
تمام شعراء نے عشقِ مصطفیٰ ﷺ میں ڈوبے ہوئے کلام پیش کر کے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔ حاضرین بارہا سبحان اللہ اور واہ واہ کے نعروں سے مشاعرہ گاہ گونجتی رہی۔ دیارِ نعت کی اس کاوش کو ادبی و دینی حلقوں میں بے حد سراہا گیا۔
محفل کے اختتام پر مقررین نے کہا کہ ایسی محافل معاشرے میں محبتِ رسول ﷺ کے فروغ اور نعتیہ ادب کی ترویج میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔