فیصل آباد۔۔معروف سیاسی وسماجی اور مزہبی رہنما آسامہ اصغر چیمہ کو مرکزی بین المزاہب امن کمیٹی پاکستان کا مرکزی آیڈیشنل جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔


 معروف سیاسی وسماجی اور مذہبی رہنما اُسامہ اصغر چیمہ مرکزی بین المذاھب امن کمیٹی پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد

فیصل آباد (شہزادحسن) اُسامہ اصغرچیمہ کو شہر میں امن وامان کی بحالی اور فرقہ واریت و انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے بہترین کردار ادا کرنے پر مرکزی بین المذاھب امن کمیٹی پاکستان میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے عہدے پر نامزد کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران مرکزی چیئرمین پیر قاری عبد الرحمن نقشبندی ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین علامہ سکندر حیات ذکی ، مرکزی صدر حافظ شاہد اشرف ، مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ طاہر محمود سیالوی ، مرکزی نائب صدر سید حسنین شیرازی نے انہیں نامزدگی نوٹیفکیشن دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی بین المذاھب امن کمیٹی پاکستان ملک سے انتہا پسندی اور فرقہ واریت پسندی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں تمام مسالک ومذاہب کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ اس موقع پر اُسامہ اصغرچیمہ نے کہا کہ قائدین و دوست واحباب نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور شہر میں امن و امان کی بحالی اور تمام مسالک کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کے لئے بھرپور کردار ادا کروں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان ، پنجاب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک میں امن و امان قائم کرنے کے لئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ۔تقریب میں حافظ احسان ، میڈیا کوآرڈینیٹر سید ذاکر حسین ، محمد عثمان ، یاسر سہیل اور محمد عتیق بھی موجود تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post