فیصل آباد(شہزادحسن) ویژن ویلفئیر سوسائٹی غلام محمد آباد فیصل آباد کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کمیپ کا آنعقاد کیا گیا۔ جس میں 50 مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔اور فری میڈیسن دی گئی۔جس میں ڈاکٹر محمد اویس صاحب(ایم بی بی ایس)(سابقہ سینئر رجسٹرار آلائیڈ ہسپتال فیصل آباد۔سابقہ سینئر میڈیکل آفیسر) نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا۔اور میڈیسن دی۔ ویژن ویلفئیر سوسائٹی کے مرکزی صدر میاں خالد محمود سئنیر نائب صدر شہزاد حسن جنرل سیکرٹری میڈم نورین آختر ۔نائب صدر میڈم رابعہ تبسم٬ نائب صدر ندیم احمدفنانس سیکرٹری٬ مبشر رزاق جوائنٹ سیکرٹری٬ انوار حسین میڈیا سیکرٹری٬ عقیل احمد ایگزیکٹیوممبر٬ اسد علی ایگزیکٹیو ممبر٬ محمد سلیم صاحب ایگزیکٹو ممبر٬ کاشف گجرایگزیکٹو ممبر٬ محمد بلال ۔محمد جمیل محمد جاوید انصاری اور تمام ویژن ویلفئیر سوسائٹی کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔
غلام محمد آباد کی سیاسی وسماجی٬ کاروباری آہم شخصیت کے علاوہ میڈیا پرسن ٬اور سوشل ورکرز نے اسپیشل دورہ کیا۔اور ویژن ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی صدر میاں خالد محموداور مرکزی سینیئر نائب صدر شہزادحسن سے خصوصی ملاقات کی۔۔اور ویژن ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ویژن ویلفئیر سوسائٹی کے مرکزی صدر میاں خالد محمود اور سینیئر نائب صدر شہزاد حسن جنرل سیکرٹری میڈم نورین آختر نے میڈیکل ٹیم اور مہمان ڈاکٹر صہیب صاحب کا شکریہ ادا کیا