جنوبی پنجاب بہاولپور سے دبنگ لیڈی چئیرپرسن قومی امن کمیٹی براۓ بین المزاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق نے پاک وہند کشیدگی پر بات کرتے ہوۓ کہا۔


 فیصل آباد (شہزادحسن) جنوبی پنجاب بہاولپور سے تعلق رکھنے والی مشہورو معروف سیاسی و سماجی کارکن دبنگ لیڈی  چیئر پرسن نیشنل پیس کمیٹی " قومی امن کمیٹی برائے بین المزاہب ہم  آہنگی و انسانی حقوق پاکستان  سے  میڈم شہلا فیاض نے شہزادحسن میڈیا کوارڈینیٹرسے ٹیلی فونگ رابط کیا۔اور جنوبی پنجاب بہاولپور کی موجودہ صورت حال پر بات کرتے ہوۓ بتایا کہ  بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ دشمن نے ایک بار پھر رات کے اندھیرے  میں بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ کہ افواجِ پاکستان مکمل تیاری کے ساتھ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔اور پاکستانی قوم آپنے ذاتی آختلافات کو بھولا کر آپنی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں۔

"قوم آپنی فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ دشمن کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی پر خاموش رہے گا۔ بھارتی جارحیت کا جواب بھرپور اور فیصلہ کن ہوگا۔" میڈم شہلا فیاض نے مزید کہا۔

 کہ بھارت کو  بہاولپور کی معصوم شہریوں پر حملوں کی سنگین قیمت چکانا پڑے گی۔ خطے میں امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان امن پسند ملک ہے، لیکن آپنے دفاع کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post