نیشنل پیس کمیٹی کے مرکزی چئیرمین عثمان فاروق ہاشمی نے پاک و ہند کی موجودہ جاری کشیدگی کے بارے مزاحمتی بیان جاری کرتے ہوۓ کہا کہ ہم ملکی سلامتی کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ ہر محاظ پر کھڑے ہے۔ ہے۔


 فیصل آباد( شہزادحسن)  نیشنل پیس کمیٹی"قومی امن کمیٹی براۓ بین المزاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق  کے مرکزی چئیرمین  محمد عثمان فاروق ہاشمی نے آپنے آفس اسلام آباد سے میڈیا نمائندگان سے  پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوۓ کہا کہ ہم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہے۔


اسلام آباد۔ نیشنل پیس کمیٹی" قومی امن کمیٹی  برائے بین المذاہب ہم آہنگی وانسانی حقوق  کے مرکزی  چیئرمین، محمد عثمان فاروق ہاشمی نے پاک بھارت کشیدگی کی موجودہ صورتحال پر آظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ ہندوستانی حکومت ماضی میں بھی متعدد مرتبہ فالس فلیگ آپریشنز کروا کر ان کا الزام پاکستان پر عائد کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پہلگام حملہ بھی ایک منظم فالس فلیگ آپریشن کا حصہ ہے، جسے مودی سرکار نے آپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے پلان کیا تھا۔

چئیرمین محمد عثمان فاروق ہاشمی نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی ہندوستانی حکومت نے پٹھان کوٹ، سمجھوتہ ایکسپریس، ممبئی حملے، اڑی حملے اور پلوامہ حملے جیسے واقعات کو منصوبہ بندی کے تحت انجام دے کر پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی بھر پور کوشش کی تھی۔ تاہم، حالیہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے جس جرات مندانہ انداز میں سخت اور بروقت ردعمل دیا ہے، اس نے مودی سرکار کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب بھارت پاکستان کے خلاف کسی میزائل حملے یا سرجیکل اسٹرائیک کی حماقت نہیں کر سکے گا، کیونکہ اگر اس طرح کی کسی قسم  کی گھناؤنی  کارروائی کی کوشش کی گئی تو بھارت کو ایک مرتبہ پھر ونگ کمانڈر ابھینندن کی چائے کا ذائقہ یاد دلایا جائے گا۔۔  چئیرمین محمد عثمان فاروق ہاشمی نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیاء میں امن کے قیام کیلئے بھارت کی جارحانہ پالیسیوں اور فالس فلیگ آپریشنز کا نوٹس لے۔۔

Post a Comment

Previous Post Next Post