لاہور(سٹاف رپورٹر) احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر آہتمام تقریبا 200 سو ضرورت مند مستحق بیوہ خواتین اور غریب افراد میں عیدی تقسیم کی گئی۔ مرکزی صدر احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان افتخار نتھی کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حاجی محمد یوسف چوہدری پرویز الہی کے بھانجے چوہدری ذکر الہی مسلم لیگ ق کے آیڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری محمد اشتیاق گوہر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ یو کے لندن ڈاکٹر شیخ شوکت علی سینیئر صحافی ملک محمد ایوب سینیئر صحافی طارق محمود جٹ ملک محمد تنویر کلیم اللہ اف دھلوکی چیئر پرسن شعبہ خواتین ونگ عائشہ افتخار نتھی سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان افتخار نتھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ ہم گزشتہ پانچ سال سے رمضان شریف میں غریب مستحق بیوہ عورتوں اور ضرورت مند افراد کو راشن اور نقدی کی صورت میں رمضان عید پیکج مخیر حضرات ڈاکٹر شیخ شوکت علی پی ڈی ایل فیکٹری کے ڈائریکٹر حاجی محمد لیاقت ڈی جی سی پیک ڈاکٹر عبدالحمید حاجی محمد یوسف جماعت اسلامی کے رہنما محمد احمد بٹ حافظ محمد عظیم کے تعاون سے تقسیم کرتے ہیں۔ ہماری غیر سیاسی اور فلاحی تنظیم ہے۔ ہم خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر رضا ۓ الہی کے لیے بلا تفریق عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر حاجی محمد یوسف چوہدری ذکر الہی چوہدری محمد اشتیاق گوہر ڈاکٹر شیخ شوکت علی نے بھی افتخار نتھی کی۔ سماجی خدمات کو سراہا مذکورہ شخصیات نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے۔ کہ احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن سے زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جائے۔ تاکہ مستحق افراد تک اپ کی رقم پہنچ سکے۔